اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل باجوہ جیسے محسن کا جو حشر عمران خان نے کیا وہ تو سب کے سامنے ہے لیکن ایک جنرل فیض حمید بچے ہوئے تھے تاہم عمران خان کے ساتھ ہر طرح کی گڑبڑ میں شریک زلفی بخاری کے جنرل فیض کے خلاف انٹرویو سے لگتا ہے کہ اب اس تیسرے محسن کی باری بھی آ گئی ہے۔۔۔۔۔ اپنے تازہ ترین کالم میں سینئر صحافی سلیم صافی نے لکھا ہے کہ جنرل فیض کوئی کام کرتے وقت کسی چیز کی پروا نہیں کرتے تھے اور عمران خان پر ان کی عنایتوں کا یہ عالم تھا کہ حکومت سے قبل جب وہ جہانگیر ترین کے جہاز میں سعودی عرب جا رہے تھے تو زلفی بخاری کا نام ان کے مشکوک ماضی کی وجہ سے ایگزٹ کنٹرل لسٹ میں شامل تھا لیکن زلفی کے ساتھ عمران خان کی قربت اور عمران خان پر جنرل فیض کی مہربانی کا یہ عالم تھا کہ ان کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود انہیں سعودی عرب جانے دیا گیا۔
عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے سب سے زیادہ مستفید ہونے والوں میں زلفی بخاری شامل تھے بلکہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ تک پیغام رسانی کیلئے ان کے اسرائیل کے سب سے بڑے حامی داماد جیریڈ کروشنر کے ساتھ رابطہ کار بھی تھے۔ آج جنرل فیض کے خلاف پہلا پتھر اسی زلفی بخاری نے پھینکا ہے۔۔۔۔ سلیم صافی کا کہنا ہے کہ اس سے لگتا ہے کہ عمران خان کے ایک اور بڑے محسن فیض حمید کی باری بھی آ گئی ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں