ن لیگی سینئر رہنما کا ہر قیمت پر اکثریتی حکومت حاصل کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر ن لیگی رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہم ہر قیمت پر اکثریتی حکومت حاصل کریں گے، شہباز شرف پنجاب سنبھالیں گے، نواز شریف وفاق میں وزیراعظم ہوں گے۔۔۔۔ جیو نیوز پر شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف کو اپیلوں میں ریلیف ملے گا اور الیکشن میں کامیاب بھی ہوں گے۔۔۔۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب میں عثمان بزدار دور میں تباہی ہوئی، پنجاب کو شہباز شریف کی ضرورت ہے، صوبے میں ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا۔۔۔۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کسی کو عبوری وزیراعظم بنانا پڑا تو پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی، شہباز شریف کسی بھی حیثیت میں نواز شریف کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔۔۔۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم اکثریت چاہتے ہیں اکثریت کے بغیر ملک کو کوئی جماعت دلدل سے نہیں نکال سکتی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں