عمران خان رنجیدہ اور خفا، خاور مانیکا کے انٹرویو کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خاور مانیکا کے بشری بی بی سے طلاق کے معاملے پر کیئے گئے دعووں پر جیل سے رد عمل جاری کر دیاہے ۔عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ خاور مانیکا کے انٹرویوپر عمران خان انتہائی رنجیدہ اور خفا ہیں جبکہ ان کا کہناہے کہ یہ انتہائی گری ہوئی حرکت ہے ، عمران خان نے خاور مانیکا کے دعووں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے ۔

شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ عمران خان نے علی اعوان کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پر بھی سخت غم اور غصے کا اظہار کیا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خاور مانیکا نے گزشتہ روز مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں دعوی کیا کہ بشری اور میری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی، اور میں بشری بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر ناراض تھا، ایک بار چیئرمین پی ٹی آئی گھر آیا تو نوکر کی مدد سے گھر سے نکلوا دیا۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشری بی بی کی بہن مریم وٹو نے عمران خان سے ملاقات کرائی،جس کے بعد ان کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں،رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں۔خاور مانیکا نے کہا کہ فرحت شہزادی نیچیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پربشری کو خفیہ فون نمبر فراہم کیے، چیئرمین پی ٹی آئی اوربشری بی بی کی موبائل فون پر چھپ کر باتیں ہونے لگیں، بنی گالہ میں میرا اپنا گھر تھا، بشری مجھے بتائے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر چلی جاتی تھی۔انہوں نے کہا میری والدہ کہتی تھیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی اچھا آدمی نہیں، اور کہاتھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر میں نہ آنے دیا کرو،شادی سے 6 ماہ پہلے بشری بی بی مجھ سے علیحدہ ہو کر اپنے گھر چلی گئی، میں پاک پتن بیوی کے میکے گیا اور اپنے ساتھ چلنے کا کہا، بشری بی بی نے جواب دیا، میاں صاحب ابھی نہیں۔خاور مانیکا نے کہاکہ ایک دن فرحت شہزادی نے مجھے موبائل پر پیغام بھیجا کہ بشری کو طلاق دے دیں،میں بشری کے پاس گیا اور اس سے پوچھا کہ کیا تم طلاق چاہتی ہو،جس پر بشری بی بی نے سر جھکا لیا اورمیرے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے 14نومبر 2017 کو طلاق نامہ فرحت شہزادی کے ہاتھ بشری بی بی کو بھجوایا، بعد میں فرحت شہزادی نے فون کر کے کہا کہ طلاق کی تاریخ تبدیل کردیں، فون آئے اورکہاگیاکہ چیئرمین پی ٹی ٹی آئی نے وزیراعظم بننا ہے، آپ خاموش رہیں۔بشری بی بی کے سابق شوہر نے کہا کہ میں نے بشری بی بی کو طلاق 14 نومبر 2017 کو دی،طلاق کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی بشری بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے شادی کر لی، اس شادی کا مجھے اور میرے بچوں کو علم ہی نہیں تھا، جب شادی کی خبر بریک ہوئی تو اس کی تردید کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close