اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف دائر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل کو منظور کرتے ہوئے 29 اگست کے نوٹیفیکیشن کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔
منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمت رفعت پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل مکمل ہونے کے منگل کی صبح فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے کہا ہے کہ سائفر کیس جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق غیرمعمولی حالات میں جیل ٹرائل اوپن یا ان کیمرا ہو سکتا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت کے جج کے تقرر کو درست قرار دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں