بد دیانت اور کرپٹ، زلفی بخاری نے خاور مانیکا کو جواب دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کا شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے پنکی کو چودہ نومبر دو ہزار سترہ کو طلاق دی، اس کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی پنکی نے عمران خان سے شادی کر لی۔۔۔۔ چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کے بیان پر ذلفی بخاری نے ردعمل دے دیا ہے۔۔۔۔ شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا،

پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا۔۔۔۔بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے خاور مانیکا کو بد دیانت انسان کہہ دیا، انہوں نے کہا کہ خاور مانیکا بد دیانت اور کرپٹ کسٹم آفیسر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں