توشہ خانہ کیس، احتساب عدالت میں نواز شریف کی درخواست منظور

اسلام آباد (پی این آئی) احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔۔۔۔ آج پیر کی صبح آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔۔۔۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔۔دوران سماعت وکیلِ صفائی نے کہا کہ نیب کو ہدایت کی جائے کہ نواز شریف کا بیان ریکارڈ کیا جائے۔۔۔۔جج محمد بشیر نے سوال کیا کہ نواز شریف کو بلا کر بیان ریکارڈ کروانے میں کیا مسئلہ ہے؟ نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر بیان ریکارڈ کر لیں،

ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔۔۔۔وکیلِ صفائی قاضی مصباح نے کہا کہ ہمیں بیان کے لیے سوالنامہ دیں، ہم جواب جمع کروا دیں گے۔۔۔۔۔جج محمد بشیر نے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کر لی اور نیب کو 30 نومبر تک نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کر دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close