کراچی (پی این آئی) صوبہ سندھ کی حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔۔۔۔ سپریم کورٹ میں بذریعہ ایڈووکیٹ جنرل درخواست دائر کی جانے والی درخواست میں فوجی عدالتوں میں سویلنزکا ٹرائل روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار، اپیل پر فیصلے تک سپریم کورٹ کا حکم معطل کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔۔۔۔صوبائی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہیے،
سپریم کورٹ نے قانون اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔صوبائی حکومت نے درخواست میں آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کی کالعدم دفعات بحال کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں