سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے لیے “صاحب” کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ سرکاری ملازم صاحب کے لفظ سے خود کو احتساب سے بالاتصور کرتے ہیں۔۔۔۔۔ ان ریمارکس کے بعد سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے لیے “صاحب” کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔۔۔۔۔مردان میں 9 سال کے بچے کے قتل کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ڈی ایس پی کے ساتھ “صاحب” کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگائی۔۔۔۔سپریم کورٹ کے مطابق سماعت کے دوران ڈی ایس پی کے ساتھ “صاحب” کا لفظ استعمال کیا گیا،

صاحب کے لفظ کا استعمال کسی آزاد قوم کی عکاسی نہیں کرتا۔۔۔۔ عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری ملازم صاحب کے لفظ سے خود کو احتساب سے بالاتصور کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔سپریم کورٹ نے فیصلے کی کاپی آئی جی، ایڈووکیٹ جنرل کے پی اور محکمہ داخلہ کے پی کو بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close