پیٹرول کی قیمت میں مایوس کن کمی، نئی قیمتوں کا نفاذ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 4 پیسے کی کمی جبکہ سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 47 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے ایک پیسے کی کمی کر دی گئی ہے۔۔۔۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 281 روپے 34 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی 296 روپے 71 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 180 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔۔۔۔مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 5 پیسے کم ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 204 روپے 98 پیسے ہوگئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close