نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر، سماعت کب ہوگی؟

لاہور (پی این آئی) نواز شریف کیخلاف پانچ سال پرانی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خلاف 2018 میں عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔اس درخواست کو پانچ سال بعد سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بروز بدھ 15 ستمبر کو سماعت کریں گے۔رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔ نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی۔ درخواست میں نوازشریف کے خلاف 2018ء کے بیانات پرتوہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں