نیب کے بشریٰ بی بی سے 12 سوال، تفصیل سامنے آ گئی

راولپنڈی (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی گزشتہ روز 190 ملین پاونڈز کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئیں جس کے بعد ان کے القادر یونیورسٹی اور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سے تعلقات کے بارے میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔۔۔۔ تفصیلی جوابات دینے کے لیے ایک سوالنامہ بھی ان کے حوالے کیا گیا۔۔۔۔بشری بی بی سے پوچھے گئے 12 سوالوں کے جوابات دو ہفتوں میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔ان سوالات میں بشری بی بی سے پوچھا گیا ہے کہ آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟

اسلامی تدریس کا کورس بھی کیا؟ القادر ٹرسٹ پراجیکٹ بنانے کا مقصد کیا ہے؟ کیا آپ ٹرسٹی ہونے کے ساتھ بطور استاد بھی کوئی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں؟کیا آپ بطور ٹرسٹی یا بطور استاد یونیورسٹی سے کسی قسم کی تنخواہ یا مراعات لیتی ہیں؟ القادر یونیورسٹی بنانے کا خیال کس کا تھا اور اس کے لیے جگہ کا تعین کس نے کیا؟آپ بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی میں کیا ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں؟ اس ٹرسٹ کو بنانے کے لیے ملک ریاض حسین اور بحریہ ٹاون کا کیا کردار ہے؟فرح شہزادی سے آپ کا تعلق کیا ہے؟ کیا آپ ان کے مالی معاملات اور کردار کے بارے میں مطمئن ہیں؟ کیا آپ کو علم ہے کہ فرح شہزادی ( گوگی) نے ہاؤسنگ سوسائٹی سے اسلام آباد میں 240 کنال زمین حاصل کی؟ کیا آپ فرح شہزادی کے مالی معاملات و کردار سے مطمئن ہیں؟ ملک ریاض نے القادر ٹرسٹ میں خود دلچسپی دکھائی یا آپ نے رابطہ کیا؟ بتایا گیا ہے کہ نیب نے القادر ٹرسٹ کو ملنے والے عطیات کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close