مجھے نظر لگ گئی، شیخ رشید نے اعتراف کر لیا

راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی۔۔۔۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا چلے کے دوران میرے خلاف ایسے شہروں میں مقدمات درج ہوئے جہاں میں کبھی گیا ہی نہیں، چلے کے اثرات ابھی باقی ہیں ختم نہیں ہوئے۔۔۔۔۔شیخ رشید نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف واپس آئے اور 22 اکتوبر کو میں واپس آیا، میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی، نواز شریف کو کب نظر لگتی ہے اس کا میں انتظار کروں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close