اسلام آباد(پی این آئی)نگران وفاقی کابینہ نے جیل ٹرائل کے لیے وزارت قانون کی سمری منظور کرتے ہوئے سائفرکیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔
سمری کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث سائفرکیس کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔ 29 اگست کو وزارت قانون نے جیل ٹرائل کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔ سمری کے مطابق وزارت داخلہ اور کیس کی سماعت کرنے والے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے جیل ٹرائل کی سفارش کی، عمران خان کو درپیش سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جیل ٹرائل کی سفارش کی گئی۔ سمری کے ساتھ اسپیشل برانچ کی تھریٹ ریورٹ اور جج کی سفارش کی کاپی بھی منسلک ہے۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 14 نومبر کو سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ عمران خان کی اوپن کورٹ سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست زیر التوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں