پشاور (پی این آئی) نگران وزیراعلیٰ کے پی ارشد حسین شاہ نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
یادرہے کہ نگران وزراعلیٰ کی تقرری کیلئے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان مشاورت ہوئی،دونوں رہنماؤں نےجسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کے بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نام پر اتفاق کیا،جسٹس (ر)ارشد حسین کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے۔ وہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں اور خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا حصہ بھی تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں