پی ٹی آئی کے لاپتہ ہونے والے دو اہم ترین رہنما میزبان سمیت گرفتار

مانسہرہ (پی این آئی) پی ٹی آئی کے دو سینئر رہنماؤں علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر کو مانسہرہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے دونوں سابق ارکان قومی اسمبلی مانسہرہ میں پی ٹی آئی تحصیل بفہ پکھل کے صدر کی رہائشگاہ پر موجود تھے۔۔۔۔۔ذرائع نے بتایا ہے کہ رضا اللہ خان اور ان کے کزن کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے تاہم پولیس یا کسی بھی ادارے کی جانب سے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں