شاہد خاقان عباسی نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے فیصلے کا اعلان کر دیا

اسلام آبا د(آئی این پی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ راستے کا تعین کیے بغیر اقتدار تباہی کا راستہ ہوگا ، مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کو الیکشن کو غیر متنازع کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے، نوازشریف کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئیں، ماضی کے غلط فیصلے درست ہونے چاہئیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف ملک کے سینئر ترین سیاستدان ہیں، نوازشریف کو مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے، مسائل کا حل موجودہ الیکشن میں نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے راستے کا تعین کرنا ہوگا، شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ملک کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھنا ہوگا، الیکشن میں جو بھی جیتے پہلے سے متعین راستے پر چلے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کیا گزشتہ 3 سال میں ملک مسائل حل ہوئے، الیکشن متنازع ہوا تو مشکلات بڑھ جائیں گی، نواز شریف کو الیکشن کو غیر متنازع کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے، راستے کا تعین کیے بغیر اقتدار تباہی کا راستہ ہوگا۔ایک سوال کے جواب ان کا کہنا تھا کہ میں ایم کیوایم اور پی پی پی میں نہیں ہوں، قائد ن لیگ میرے لیڈر ہیں، میں ن لیگ میں ہوں، میرا کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں، میں موجودہ حالات میں الیکشن نہیں لڑوں گا، موروثی سیاست قابلیت کی بنیاد پر ہونی چاہئے تاہم جب نواز شریف یاد کریں گے تو حاضر ہو جائوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close