ضلع کرک کے تھانہ خرم پر رات کی تاریکی میں دہشت گردوں کا حملہ

کرک (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے تھانہ خرم پر رات کی تاریکی میں دہشت گردوں کے حملے کو پولیس کے کوئیک رسپانس سے پسپا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے تھانہ خرم پر عقب سے دہشت گردوں نے راکٹ پھینکے اور فائرنگ کی۔ وقوعہ کی اطلاع پر قریبی تھانوں کی مزید نفری بھی فوری روانہ کر دی گئی۔ جبکہ ڈی پی او کرک سجاد احمد خان نے ڈی ایس پی ناظر حسین سمیت دیگر نفری ساتھ لے کر تھانہ خرم پہنچے۔

پولیس نے کوئیک ریسپانس دیتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔ پولیس کیساتھ علاقہ مکینوں نے بروقت اور بھرپور تعاون کرکے ثابت کر دیا کہ ملک وقوم کے دشمن پولیس اور عوام کیلئے ایک برابر ہے۔ دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر نکل گئے تاہم پولیس نے پورے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کی ہے۔ دہشت گردوں کے حملے سے پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ پولیس بلڈنگ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او کرک سجاد احمد خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ کرک پولیس پوری طرح سے چوکس اور ان عناصر کو فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close