بڑی خوشخبری آ گئی، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کے لیے اہم فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی)ایف بی آر نے کسٹمز جنرل آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کسٹمز جنرل آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کرتے لکھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو غذائی اشیا پچاس فیصد قیمت پر فروخت کی جائیں گی۔ رپورٹس کے مطابق مختلف گوداموں سے برآمد ہونے والی ذخیرہ شدہ چینی اور دیگر اشیا ترجیحی طور پر یوٹیلٹی اسٹورز کو فروخت کی جائیں گی۔

ایف بی آر نے کسٹمز جنرل آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایف بی آر کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کو غذائی اشیا پچاس فیصد قیمت پر فروخت کی جائیں گی۔ یوٹیلٹی اسٹورز کی عدم دلچسپی کی صورت میں برآمد کی گئی اشیا کی نیلامی ہوگی۔ ضبط شدہ اشیا اجناس کی نیلامی کسٹمز روز کے مطابق ہوگی۔خیال رہے کہ ملک بھر میں ریاستی اداروں کی طرف سے کریک ڈاون جاری ہے جس میں ذخیرہ کی گئی اشیا کو ریاستی ادارے اپنے قبضے میں لے رہے ہیں یہ بلیک پر سیل کر نے والے اور کرپٹ مافیا کیخلاف نگران حکومت کا کریک ڈاون جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close