عوام اس بار وزیراعظم لاہور سے نہیں لیں گے، بلاول بھٹو کا بڑا دعویٰ

کراچی(آئی این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننے کی خواہش ہر شخص کر سکتا ہے لیکن پاکستان کے عوام اس بار وزیراعظم لاہور سے نہیں لیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے االیکشن میں کسی اورجگہ کے بجائے عوام کی طرف دیکھا ہے ہم میدان میں ہیں اور بھرپور مقابلہ کریں گے میدان وہ نہیں ہیں جو نومبر میں انتخابات اور ضمنی انتخابات سے بھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر ہمیشہ واضح مقف رکھا ہے ہم جانتیہیں دہشت گرد کون ہیں اور کیسے ان کا مقابلہ کرتے ہیں الیکشن جیت کر دہشت گردی کے مسئلے کا حل نکالیں گے الیکشن جیت کر نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ نام نہادسیاسی مخالفین اکٹھے بھی ہو جائیں ہمیں شکست نہیں دے سکتے، 8فروری کو ثابت ہو جائے گا جس کو پیپلزپارٹی ٹکٹ دے گی وہ کامیاب ہوگا ہم تو میدان میں ہیں اور جیت بھی رہے ہیں، پہلے کہا جاتا تھا پیپلزپارٹی سندھ میں حکومت میں ہے اس لییجیت رہی ہے کل تک ہم اقتدار میں بھی نہیں تھے پھر بھی جیت گئے کل کی جیت کیبعدمخالفین کیالزامات بند ہونے چاہیے الیکشن میں پیپلزپارٹی اپنیبل بوتیپرکامیاب ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close