بلوچستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی کے لیے پیش رفت سامنے آ گئی

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی کے لیے پیش رفت سامنے آ گئی ہے ۔۔۔ عبدالقدوس بزنجو کی جگہ نوابزادہ خالد مگسی بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے صدر بن گئے ہیں۔۔۔۔ نوابزادہ خالد مگسی کا بطور مرکزی صدر بلوچستان عوامی پارٹی انتخاب پارٹی کی مرکزی کونسل کے اجلاس کے دوران عمل میں لایا گیا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس بلوچستان بوائے اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی، پارٹی کے دیگر رہنما سردار صالح بھوتانی، منظور کاکڑ،سینیٹر پرنس آغاعمر احمد زئی، زبیدہ جلال، روبینہ عرفان اور دیگر قائدین شریک ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں