قاہرہ (پی این آئی) مولانا فضل الرحمان کی طرف سے جے یو آئی کے وفد کے ہمراہ دوحہ میں حماس کی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد ایک اور پاکستانی سیاستدان فلسطین کے عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں ۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد غزہ کے فلسطینیوں کی امداد کیلئے مصر پہنچ گئے۔۔۔۔۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے قاہرہ میں ہلال احمر مصر کے سربراہ ڈاکٹر رامی سے ملاقات کی ہے۔۔۔۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان سے طب کے ہر شعبے کے ڈاکٹرز غزہ آنے کیلئے تیار ہیں۔۔۔۔۔
مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستانی قوم پاکستانی فلاحی تنظیموں کے ذریعے ڈاکٹرز، ادویات اور خوراک سمیت فلسطینیوں کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرے گی۔۔۔۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رامی نے کہا کہ اس وقت غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں