پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ اسد قیصر کے بھائی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ اسد قیصر گھر پر تھےجب پولیس اورسادہ لباس اہلکار گھر آئے اور سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کرکے لے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسد قیصر کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، انہیں بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس اور اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ اسدقیصر پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کےلیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور اس وفد میں اسد قیصر بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close