اسلام آباد (پی این آئی) صدر عارف علوی نے عام انتخابات کی تاریخ پر دستخط کر دیئے ہیں۔۔۔۔ملک میں عام انتخابات 90 دنوں میں کرانے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے صدر مملکت کی دستخط شدہ دستاویز عدالت میں پیش کی گئی۔۔۔۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔۔۔۔ سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے پوچھا تھا کہ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات پر صدر کے دستخظ کیوں نہیں ہیں؟ پہلے اس پر دستخط کرائیں، پھر آپ کو سنیں گے۔۔۔۔۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اس مقدمے کے معاملے پر کوئی ایوان صدر سے آنا چاہتا ہے تو ہم اسے خوش آمد کہیں گے۔۔۔۔۔تحریری حکمنامے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کی وجہ سے یہ معاملہ غیر ضروری طور پر سپریم کورٹ میں آیا۔۔۔۔سپریم کورٹ آگاہ ہے کہ ہم صدر اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں