نگران حکومت کا کردار، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں اتفاق رائے ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) آئین اور قانون کے تحت پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے پی ٹی آئی اور ن لیگ میں اتفاق رائے پیدا ہو گیا ہے ۔۔۔۔ تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر اور ن لیگ کے بیرسٹر ظفراللہ خان نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اتفاق کیا ہے کہ نگران حکومت کا تصور ناکام ہوچکا ہے اور نگران حکومت نہیں ہونی چاہیے۔۔۔۔ جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نگران حکومتوں کو اس لیے بنایا گیا تھا کہ نگران حکومتیں نیوٹرل ہوں گی اور صاف شفاف الیکشن ہوں گے لیکن نگران حکومتیں ناکام رہی ہیں۔۔۔۔

اس موقع پر بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا کہ نگران حکومتیں تباہی ہیں، آئینی ترمیم کے ذریعے نگران حکومتوں کا خاتمہ ہونا چاہیے اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں اضافہ کردیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close