راولپنڈی (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو “سلو پوائزن” دیئے جانے کے حوالے سے ان کے وکیل آفتاب باجوہ نے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا ہے۔۔۔۔ گزشتہ روز عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے وکلا نے ملاقات کی تھی۔۔۔۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب باجوہ کا کہنا تھا آج عمران خان نے وکلا کو اپنے بتایا کہ انہیں سابق وزیراعظم والی سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں، انہیں گھر کا کھانا نہیں دیا جاتا، انہیں سلو پوائزن دیا جا رہا ہے۔۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب باجوہ نے مطالبہ کیا تھا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا معائنہ کرے۔۔۔۔
آفتاب باجوہ نے بعد ازاں ایک اور ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے وکلا سے ملاقات کے دوران 4 سے 5 مرتبہ سلو پوائزنگ کی بات کی لیکن مجھے سمجھنے میں غلطی ہوئی، وہ (عمران خان) یہ کہہ رہے تھے کہ مجھے سلو پوائزنگ دی جا سکتی ہے اور اس کی کوشش بھی ہو رہی ہے۔۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی آفتاب باجوہ کا کہنا تھا عمران خان نے سلو پوائزنگ کے خطرے کا اظہار کیا تھا لہذا میں اپنے پہلے بیان کو درست کر رہا ہوں کہ پہلے میں نے یہ کہا تھا کہ وہ مجھے سلو پوائزن دے رہے ہیں لیکن انہوں نے یہ کہا تھا کہ مجھے سلو پوائزن دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں