تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، ایک پولیس اہلکار، 4 مزدور جاں بحق

تربت (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے شہر تربت میں پولیس تھانے پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 4 مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔۔ بلوچستان پولیس کے مطابق تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میں پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔۔۔۔۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔۔۔۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے جاں بحق افراد میں 4 مزدور بھی شامل ہیں جن کا تعلق پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے بتایا جاتا ہے۔۔۔۔

افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close