ن لیگ اور ایم کیو ایم قیادت کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ، کیا ایجنڈا زیر بحث آیا؟

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ اس سلسلے میں شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا رابطہ ہوا ۔

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنمائوں میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی جبکہ شہباز شریف اور خاد مقبول صدیقی کی جلد ملاقات بھی متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی کو اسلام آباد میں ملاقات کی دعوت دی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سے مختلف پروگراموں پر رابطے رہتے ہیں، ان سے نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔جلد نواز شریف سے ملاقات ہو گی اور بات بھی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہماری آخری اتحادی رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close