ڈیڈ لائن میں 24 گھنٹے باقی، 17 لاکھ 30 ہزار میں سے کتنے غیر قانونی افغان مہاجرین واپس گئے؟

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان میں مقیم 17 لاکھ 30 ہزار افغان مہاجرین میں سے اب تک صرف 92 ہزار 928 غیر قانونی مقیم باشدے واپس اپنے وطن جا چکے جب کہ افغان باشندوں کا شکوہ ہے کہ پاکستان چھوڑنے کے لئے انہیں حکومت کی جانب سے مناسب وقت نہیں دیا گیا، 30 سال بعد واپس جا کر افغانستان میں کیا کام کریں گے۔۔۔۔ حکومت کی جانب غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کو اپنے اپنے ملکوں کو واپسی کے لیے سے دی جانے والی ڈیڈ لائن میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے ۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغان جنگ کے متاثرین کو پناہ دے رکھی ہے۔۔۔۔۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں تقریباً 17 لاکھ 30 ہزار افغان شہریوں کے پاس قانون رہائشی دستاویزات نہیں جب کہ 8 لاکھ 80 ہزار مہاجرین کو قانونی حیثیت فراہم نہیں کی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close