نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (پی این آئی) عدلیہ مخالف تقاریر پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے، نواز شریف کے خلاف 2018 سے زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ 15 نومبر کو کرینگے.۔۔۔

سابق وزیراعظم کے خلاف درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی جس میں نوازشریف کیخلاف 2018 کے بیانات پرتوہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کی گئی تھی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 2018 سے زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close