اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا ،ملک میں امن و امان اورمعاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ہو گا جس میں کابینہ کی اقتصادی رابط کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی ،ذرائع کے مطابق اجلا س میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق ہو گی اورغیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا ،غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز کے نتائج سے بھی وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق بریفنگ بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں