اسلام آباد (پی این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میںاجلاس منعقد کرتے ہوئےسپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو ان کے خلاف سامنے آنے والی شکایات پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔۔۔اس حوالے سےذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی اور سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف آنے والی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔۔۔جس بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایات پر جسٹس مظاہر نقوی کو شوکار نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 10 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔۔۔
یاد رہے کہ پاکستان بار کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کی مبینہ آڈیو لیک پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔۔۔یہ بات اہم ہےکہ اٹارنی جنرل سپریم جوڈیشل کونسل کے آئندہ اجلاس میں بطور پراسیکیوٹر پیش ہوں گے جبکہ جسٹس مظاہر کو کونسل کی کارروائی کھلی عدالت میں چیلنج کرنے کا اختیار بھی حاصل ہے، بطور جج مستعفی ہونے پر جسٹس مظاہر نقوی پنشن اور دیگر مراعات کے حقدار ہوں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں