راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد مزید کارروائی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گواہان پیش ہو گئے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔کیس پر کارروائی کے لیے سینئر پراسیکیوٹر شاہ خاور، مقدمے کے تفتیشی افسر، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء سلمان صفدر، سکندر ذوالقرنین، عمیر نیازی اور عثمان گل کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔۔۔۔۔ شاہ محمود قریشی کے وکلاء بھی تیمور ملک اور علی بخاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔۔۔۔۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرۂ عدالت میں موجود ہیں۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں آج سائفر کیس کی سماعت پر گواہاں اسد مجید، سابق سیکریٹری خارجہ بھی عدالت پہنچ چکے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سائفر کیس کے 5 سرکاری گواہ بھی کمرۂ عدالت میں پہنچ چکے ہیں جن میں نادر خان، عمران ساجد، محمد نعمان، شمعون قیصر اور فرخ عباس شامل ہیں۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد یہ پہلی سماعت ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں