راولپنڈی (پی این آئی) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں اپنی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں پیش ہو کر شیخ رشید نے بیان دیا کہ سی پی او اور یہ سب میرے ملزم ہیں، میں فی سبیل اللّٰہ انہیں معاف کرتا ہوں۔۔۔۔۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے عدالت میں دیے گئے بیان کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی۔۔۔۔۔عدالت کی کارروائی کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا چہرہ چھپا ہے۔۔۔۔
شیخ رشید نے کہا کہ مجھے گرفتار پولیس نے کیا اور بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا، ہمارے گھر کے ملازم، خواتین اور بچوں تک کو نہیں چھوڑا گیا۔۔۔۔ شیخ رشید نے کہا کہ پٹیشن میں جو کچھ لکھا گیا تھا وہ بالکل درست ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں