اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم اسی مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور فرد جرم عائد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں