اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج پیش ہوں گے ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ڈی آئی جی سکیورٹی اویس احمد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور نواز شریف کی آج (جمعرات کو) پیشی کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی نے اس دوران چیف جسٹس کی عدالت میں انٹری کے پوائنٹس کا جائزہ لیا۔
سکیورٹی سرکلر کے مطابق نواز شریف کیس کی سماعت آج ڈھائی بجے مقرر ہے، گزشتہ پیشی پر بغیر چیکنگ افراد کمرہ عدالت میں زبردستی داخل ہوگئے تھے۔ کمرہ عدالت میں داخلے کیلئے خصوصی پاسز جاری ہوں گے، نواز شریف کی لیگل ٹیم کو 15 افراد کی اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق لا افسران کو 10 اور صحافیوں کو 30 پاسز جاری کئے جائیں گے جبکہ ایف سی کی اضافی نفری بھی ہائیکورٹ کے باہر تعینات کی جائیگی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں