نیب نے نواز شریف کی گرفتاری میں عدم دلچسپی ظاہر کر دی، ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔۔۔۔ آج منگل کے روز احتساب عدالت کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے االعزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سرینڈر کر دیا۔۔۔۔۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کر رہے تھے۔۔۔۔۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت سے حفاظتی ضمانت میں توسیع کی استدعا کی تھی۔۔۔۔

۔نیب کے پراسیکیوٹر جنرل بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی جائے تو ہمیں اعتراض نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close