چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ، وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(آئی این پی)توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کو سکیورٹی رسک قرار دے دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کو سکیورٹی رسک قرار دیا، اسلام آباد پولیس اور وزارت داخلہ نے موقف سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا، وزارت داخلہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن پیش کرنا سکیورٹی رسک ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو منگل کو الیکشن کمیشن میں پیش نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کیا ہوا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close