سائفر کیس، فرد جرم عائد کر دی گئی

راولپنڈی (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔۔۔۔ آج صبح آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی۔۔۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔۔۔۔ فرد جرم عائد کیے جانے کے حکم کے بعد عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کر لیے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close