اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج دورہ چین کے دوران معاہدوں سے متعلق قوم کو آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سی پیک سمیت متعدد معاہدوں سے متعلق عوام کو بریف کریں گے، وزیراعظم حکومت کے امن و امان سے متعلق امور پر بھی آگاہی دیں گے، غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی بے دخلی سے متعلق امور بارے بھی بات ہوگی۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اسمگلنگ کی روک تھام اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں