صدر علوی، عمران خان اور نواز شریف کو بلائیں، بیٹھ کر بات کریں، علی محمد خان نے مشورہ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ن لیگی قائد نواز شریف کو بلائیں اور بیٹھ کر بات کریں۔۔۔۔۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی قانون اور آئین کے مطابق ہوتی تو بہتر ہوتا۔۔۔۔۔ علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں، سزا یافتہ شخص کو حکومت نے جس طرح ویلکم کیا، سوالات اٹھ رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close