نوازشریف کا وطن واپسی سے قبل بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں۔دبئی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کب کروانے ہیں یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات تشویشناک ہیں تاہم مجھے اچھی امید ہے۔ چار سال بعد وطن واپسی کی خوشی ہے۔ میرے خلاف مقدمات سے ملک کو نقصان ہوا اور اس وقت اضطراب کی صورتحال ہے۔ ہم نے حالات خود بگاڑے ہیں اور خود ہی ٹھیک کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close