نواز شریف دبئی سے روانہ، پاکستان آمد کا شیڈول جاری کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف دبئی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نواز شریف کے چارٹرڈ طیارے کا شیڈول جاری کر دیا ہے جو آج اسلام آباد میں لینڈ کرنے والا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چارٹرڈ طیارہ 9:25 پر دبئی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا اور 12:30 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر دو گھنٹے قیام کے بعد نواز شریف لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔ چارٹرڈ فلائٹ سہ پہر 3 بجکر 20 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر اترے گی۔ پاکستان مسلم لیگ نواز نے سابق وزیراعظم کے لیے بوئنگ 737 چارٹرڈ طیارے کے لیے نجی ایئر لائن کی خدمات حاصل کی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close