کراچی کے شہریوں کے لیے ایک ہی سہ ماہی میں بجلی دوسری بار مہنگی کرنے کا منصوبہ

کراچی (پی این آئی) کے الیکٹرک نے کراچی کے صارفین کے لیے ایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی دوسری بار 3.02 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا میں سماعت مکمل ہو گئی ہے، ڈسکوز کے صارفین پر بھی 8 ارب 37 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی درخواست جمع کردی گئی ہے جس کی سماعت یکم نومبر کو کی جائے گی۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ اپریل تا جون کی سہ ماہی میں کراچی کے لیے 3.28 روپے کا اضافہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے اور اب اسی سہ ماہی میں دوسرے اضافے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close