طیارے میں بم کی اطلاع، برطانیہ کا مانچسٹر ائرپورٹ بند کر دیا گیا

مانچسٹر (پی این آئی) برطانیہ کا مانچسٹر ائرپورٹ طیارے میں بم کی اطلاع ملنے پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اماراتی ایئرلائن کے طیارے کو لینڈ کرتے ہی رن وے پر روک لیا گیا۔۔۔۔ اس حوالے سے گریٹر مانچسٹر پولیس نے واضح کیا ہے کہ تاحال طیارے میں کوئی بم نہیں ملا، طیارے میں بم کی اطلاع پولیس کو ای میل کے ذریعے دی گئی تھی۔۔۔۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ طیارے کی دبئی واپسی کی پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close