نواز شریف کی واپسی سے 3 دن قبل بڑا اقدام اٹھالیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) نواز شریف کے وکلا نے سابق وزیراعظم کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکلا نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جو ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں دائر کی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظورکی جائے، کیسزکا سامنا کرنا چاہتے ہیں اس لیے عدالت تک پہنچنے کیلئے گرفتاری سے روکا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ نواز شریف خصوصی پرواز سے اسلام آباد آرہے ہیں اور وہ 21 اکتوبر کو اسلام آباد لینڈ کریں گے لہٰذا عدالت تک پہنچنے کیلئے حفاظتی ضمانت منظورکی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواستوں پرکوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا اور رجسٹرار آفس نے حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر نمبر لگا دیے۔ واضح رہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کی دوپہر وطن واپس پہنچیں گے جہاں وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close