باہر نکلنے کے لیے لوگ کال کا انتظار نہ کریں، عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔۔۔۔۔عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔۔۔۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو باہر نکلنے کے لیے کال کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے ضمیر کی آواز پر نکلتے ہیں۔۔۔۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر ہونے والے ظلم کو دیکھ کر دل دکھتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close