نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑچین کا دورہ کرینگے، ایجنڈا سامنے آ گیا

اسلام آباد(آئی این پی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر کی دعوت پر 17 اور 18 اکتوبر کو چین کا دورہ کریں گے۔نگران وزیر اعظم تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کریں گے، انوار الحق کاکڑ 18 اکتوبر کو اعلی سطح فورم سے خطاب کریں گے۔انوار الحق کاکڑ دورہ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم چینی قیادت، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close