کراچی (پی این آئی) مرتضیٰ وہاب میئر کراچی کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی کو سٹی کورٹ الیکشن ٹریبونل غربی میں چیلنج کردیا گیا ہے۔۔۔یو سی 3 ماڑی پور سے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے چیئرمین محمد حسین نے درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ماڑی پور یو سی 3 کے نہ ووٹر ہیں اور نہ ہی رہائشی ہیں ۔۔۔۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کی منظوری غیر قانونی ہے کیونکہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے مطابق امیدوار کا وارڈ یا کونسل میں رجسٹرڈ ووٹر ہونا ضروری ہے۔۔۔۔
اس لیے الیکشن ٹریبونل ریٹرننگ افسر کے غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دے اور مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جائے۔۔۔۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے ہیں۔۔۔ تحریک انصاف نے بھی مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے ہیں ۔۔۔بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے یو سی 3 ماڑی پور کے دو امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرلیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں