سپریم کورٹ کا فیصلہ، نوازشریف، جہانگیر ترین کو فائدہ نہیں پہنچے گا لیکن ۔۔۔۔

اسلام آباد(آئی این پی) قانونی ماہرین نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور جہانگیر ترین کو فیصلے کا فائدہ نہیں پہنچے گا، نظر ثانی میں جاسکتے ہیں۔ماہر قانون راجہ عامر عباس نے کہا کہ فیصلہ بنیادی طور پر بہت اہم ہے، وکلا تنظیمیں اپیل کا حق مانگ رہی تھیں، نوازشریف کو اس فیصلے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، فیصلے کا اطلاق آنے والے فیصلوں پر ہوگا، چیف جسٹس صاحب نے اس کیس میں فل کورٹ بنایا تھا۔

عرفان قادر نے کہا کہ اپیل کا حق دینا بڑا اچھا فیصلہ ہے، لوگوں سے اپیل کا حق پہلے چھین لیا جاتا تھا، نوازشریف ریویو میں جا سکتے ہیں، نظر ثانی کے لیے وقت 30 دن کے لئے ہوتا ہے، ریویو کو فل کورٹ دیکھے گا، میرا نہیں خیال ریویو کو اتنا لمبا کھینچا جائے گا۔امان یوسفزئی نے کہا کہ فیصلے کے مطابق نوازشریف کو اپیل کا حق نہیں ملے گا، عام آدمی کو اپیل اور نظر ثانی کا حق مل گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close