ریاض (پی این آئی) حماس اسرائیل جنگ بند کرانے کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میدان میں آ گئے ہیں ۔۔۔۔ سعودی ولی عہد نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کیا ہے۔۔۔۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ میں بڑھتی فوجی کشیدگی اور بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔۔۔۔ گفتگو میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ عالمی، علاقائی فریقوں کے ساتھ رابطے کر کے کشیدگی روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔۔۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے جائز حقوق اور دیرپا امن کے لیے ساتھ کھڑا ہے۔۔۔۔اس موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے سعودی عرب کے مضبوط مؤقف کو سراہتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں